وفاقی کابینہ کا اجلاس 20 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جائے گا

کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا


ویب ڈیسک March 26, 2019
کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں لاہور، دہلی بس سروس معاہدے میں توسیع، سرمایہ کاری بورڈ اور کے آئی ڈی سی ایل بورڈ کی تشکیل نو، واجد علی کو بینکنگ کورٹ اسلام آباد کا جج مقررکرنے اور پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کی تشکیل نو سمیت 20 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔