ماورا حسین کا سشما سوراج کو انسانیت کا درس

آج دنیا میں معصوم انسانوں پرجو ظلم کیاجارہا ہے اسے دیکھ کر چین سے سونا ممکن نہیں، ماورا حسین


ویب ڈیسک March 26, 2019
بھارت میں مسلم خاندان پر ہندوؤں کے بہیمانہ تشدد کیخلاف ماورا نے سشماسوراج کو آڑے ہاتھوں لے لیافوٹوفائل

نامورپاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھارت میں بے گناہ مسلم خاندان پرہندوؤں کے بہیمانہ تشدد کےخلاف بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انسانیت کا درس دے دیا۔

چند روز قبل سندھ میں دوہندو لڑکیوں کے اغوا کا معاملہ سامنے آیا تھا جس پروزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے کر لڑکیوں کی بازیابی کی ہدایت کی تھی، تاہم بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کے اندرونی معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے اس معاملے پر بھارتی ہائی کمشنرسے رپورٹ طلب کی تھی جس پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سشما سوراج کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پاکستان کا اندورنی معاملہ ہے لہٰذا آپ اس میں مداخلت نہ کریں۔ لیکن صرف فواد چوہدری نے ہی نہیں بلکہ نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھی سشماسوراج کو پاکستان کے اندرونی معاملے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں کرارا جواب دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فواد چوہدری کا سشما سوراج کو کرارا جواب

ماورا حسین نے تین روز قبل بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے گڑگاؤں میں کرکٹ کھیلنے جیسے معمولی تنازعہ پر جنونی ہندوؤں کی جانب سے بے گناہ ومعصوم مسلم خاندان پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو شیئر کراتے ہوئے سشما سوراج کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب میں نے یہ ویڈیو دیکھی تو احساس ہوا دو غلط کبھی صحیح نہیں ہوسکتے، اسے ہندو لڑکیوں یا مسلم خاندان کی حفاظت کا معاملہ نہیں بنائیں، آئیے اسے برصغیر اوردنیا میں موجود انسانوں کی حفاظت کا معاملہ بناتے ہیں۔



اس خبرکوبھی پڑھیں: انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمانوں پر بہیمانہ تشدد

ماورا نے ایک اور ٹوئٹ میں بھارت میں مسلم خاندان پر کیے جانے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ آج دنیا میں جو غلط ہورہا ہے اور معصوم انسانوں پر جو ظلم کیا جارہا ہے اسے دیکھ کرچین سے سونا ممکن نہیں، خاص کر یہ دیکھ کر کہ جو لوگ طاقت میں ہیں اوراس ظلم کو ختم کرنے میں کردارادا کرسکتے ہیں وہی لوگ آگ میں تیل ڈال رہے ہیں، تعجب ہوتا ہے کہ یہ لوگ اپنے تباہی کے ایجنڈے میں کامیاب ہوکر کیا حاصل کرلیں گے۔''



واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ماورا نے پاک بھارت کشیدگی سمیت پاکستان کے متعدد معاملات پرکھل کربات کی ہے اورہرطرح کے حالات میں پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔