ممبئی حملہ کیسعدالتی کمیشن ستمبرمیں بھارت جائیگا

عدالتی کمیشن کے دسویںممبر ممبئی کے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ اے آرخان بطورچیئرمین نامزد کردیے گئے ہیں۔


INP August 12, 2013
عدالتی کمیشن کے دسویںممبر ممبئی کے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ اے آرخان بطورچیئرمین نامزد کردیے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

ممبئی حملہ کیس میں ہونے والی پیش رفت کے تحت 9رکنی عدالتی کمیشن ستمبرکے پہلے ہفتے میں بھارت جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ممبئی حملہ سازش کیس میںسینئر سرکاری پراسیکیوٹرچوہدری اظہرعلی عدالتی کمیشن کے لیے 15اگست کو انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمٰن کی عدالت میں باقاعدہ درخواست دائر کرینگے جس میںعدالتی کمیشن کی ممبئی روانگی کی تاریخ مقررکرنے کی استدعاکی جائیگی جس کے بعد9رکنی عدالتی کمیشن ستمبرکے پہلے ہفتے میں بھارت جائیگا۔ عدالتی کمیشن کے دسویںممبر ممبئی کے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ اے آرخان بطورچیئرمین نامزد کردیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |