پاکستان نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی کی شرط ختم کردی

وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو سیاحوں کیلئے پر کشش ملک بنانے کیلئے پالیسی میں نرمی کی، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک March 26, 2019
وزیراعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان کو سیاحوں کیلئے پر کشش ملک بنانے کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی کی گئی، وفاقی وزیر: فوٹو: فائل

غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این او سی کی شرط ختم کردی گئی۔

ٹوئٹر پروفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ویزہ پالیسی کے حوالے سے حکومت کا اہم اقدام سامنے آگیا۔ حکومت نے غیرملکی سیاحوں کے ویزے کیلئے این اوسی (نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ) کی شرط ختم کردی۔



فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان کو سیاحوں کیلئے پر کشش ملک بنانے کیلئے ویزہ پالیسی میں نرمی کی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔