بلاول کو ٹرین پر لانا چاہتا تھا لے آیا ہوں شیخ رشید

چند سو افراد ٹرین پرلانے سے بلاول کو کچھ نہیں ملے گا، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک March 26, 2019
چند سو افراد ٹرین پرلانے سے بلاول کو کچھ نہیں ملے گا، وزیر ریلوے فوٹو:فائل

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ بلاول بھٹو زرداری کو ٹرین پر لے آئے ہیں۔

راولپنڈی میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اہم دن ہے نواز شریف کی سپریم کورٹ میں ضمانت کی تاریخ ہے، عدالت اور قانون جو بھی فیصلہ کریں گے ٹھیک ہوگا۔

پی پی پی کے ٹرین مارچ کے بارے میں شیخ رشید نے کہا کہ بلاول کو ٹرین پر لانا چاہتا تھا لے آیا ہوں، چند سو افراد ٹرین پرلانے سے بلاول کو کچھ نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول کی قیادت میں وفاقی حکومت کیخلاف پیپلز پارٹی کے ٹرین مارچ کا آغاز

شیخ رشید نے مزید کہا کہ شہباز شریف کو این آر او مانگتے دیکھا ہے، یہ سب اللہ کی پکڑ میں ہیں کچھ پتہ نہیں کس کی عید جیل میں گزرے گی۔ ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نیب میں پیشی کے بارے میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی بیرون ممالک انٹر نیشنل کمپنیوں سے جواب لکھوا کرلارہا ہے، ان کے خلاف ایل این جی میں ثبوت نیب کو دے دیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔