بان کی مون 2 روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے

توقع ہے وہ صدر،وزیر اعظم،مشیر خارجہ،اسپیکر قومی اسمبلی،خاتون اراکین پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔


Online August 12, 2013
توقع ہے وہ صدر،وزیر اعظم،مشیر خارجہ،اسپیکر قومی اسمبلی،خاتون اراکین پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کے سیکر یٹری جنرل بان کی مون کل( منگل کو) 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

اپنے دورے کے دوران وہ پاکستا نی قیادت کے ساتھ ملک سے پولیو کے خاتمے اور خصوصاً خواتین کی تعلیم کے فروغ کے بارے میں اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ توقع ہے وہ صدر، وزیر اعظم، مشیر خارجہ،ا سپیکر قومی اسمبلی، خاتون اراکین پارلیمنٹ اور دوسرے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ بان کی مون پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات اور متعدد دوسری تقریبات میں بھی شرکت کریں گے جن میں انسداد پولیو، نوجوانوں کی تعلیم اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں امن و سلامتی کے مرکز کے افتتاح کی تقریب شامل ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔