کارکن 3 ماہ انتظار کرلیں حکومت چلنے والی نہیں اسفندیار ولی

عمران خان آج ڈیرہ جیل پرحملے کو اپنی ناکامی تسلیم کرنے کیلیے تیارنہیں. اسفندیار ولی


Numainda Express August 12, 2013
عمران خان آج ڈیرہ جیل پرحملے کو اپنی ناکامی تسلیم کرنے کیلیے تیارنہیں. اسفندیار ولی فوٹو: فائل

اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہاکہ موجودہ حکومت زیادہ دیرچلنے والی نہیں، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ورکروں کی خواہشات کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔

وہ اپنی رہائشگاہ پراے این پی صوابی کے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کے کپتان کوصرف یہ یاد دلاتے ہیں کہ اپوزیشن میں رہ کر انھوں نے صدرزرداری کے 2عہدوں پرزمین وآسمان ایک کردیا تھا مگرآج ان کا وزیراعلیٰ اور اسپیکر خود 2 عہدوں پر براجمان ہیں۔ اسفندیار نے کہا کہ تحریک انصاف کے کپتان نے کہا تھا کہ وہ ایم ایم اے کے گند کو صاف کررہے ہیں مگر ایم ایم اے دور کا سینیئر وزیر بھی ان کی صوبائی کابینہ کا حصہ ہے۔

آج ایک اور نیا قوم پرست پختونوں کے حقوق کے بلند وبانگ دعوے کررہا ہے جس نے اپنے بیٹے کوتحریک انصاف کی صوبائی حکومت میں سینیئر وزیر بنوادیا ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ بنوں جیل پر حملے کے وقت عمران خان نے اے این پی حکومت کو ناکام قرار دیاتھامگرآج ڈیرہ جیل پرحملے کو اپنی ناکامی تسلیم کرنے کیلیے تیارنہیں۔انھوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ابھی سے عوامی رابطہ مہم تیزکریں،2سے3 ماہ انتظار کریں سب کچھ واضح ہوجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔