بھارت میں ماں کی 2 بچوں کو تین منزلہ گھر سے نیچے پھینک کر خودکشی
3 سالہ بیٹا اور 7 سالہ بیٹی دم توڑ گئے جب کہ ماں کی حالت نازک ہے
بھارت میں ماں نے3 منزلہ گھر کی چھت سے اپنے دو بچوں کو نیچے دھکا دیکر خود بھی چھلانگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے علاقے للیتا پارک لکشمی نگر کی رہائشی 34 سالہ عالیہ نے شوہر سے تلخ کلامی کے بعد اپنی 7 سالہ بیٹی مہک اور 3 سالہ عافران کو گھر کی چھت سے دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں عفران گھر کی گلی اور بیٹی پہلی منزل پر گر کر جاں بحق ہوگئے۔
بچوں کو دھکا دینے کے بعد ماں نے بھی تین منزلہ گھر کے چھت سے چھلانگ لگادی اور پہلی منزل کے فرش پر گر کر شدید زخمی ہوگئی، خاتون کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ماں کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے۔ بیوی سے جھگڑا کر کے گھر چھوڑ کر جانے والا منور علی تاحال غائب ہے۔
پولیس نے شوہر منور علی خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش کا آغاز کردیا ہے، بھارت میں گھریلو جھگڑوں کے باعث خود کشی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔