پاکستان بھارت ہمسائے بنیں ورنہ تباہ ہوجائینگے شیخ رشید

بھارت پاکستان کو توڑنا چاہتاہے،ایسا ہوا تو بھارت میں 22 پاکستان بنیں گے


Monitoring Desk August 12, 2013
عمران 50 حلقوں میں دھاندلی پر بات کریں، شنوائی نہ ہوتو مستعفی ہوجائیں،تکرار میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ بھارت میں جرأت نہیں کہ پاکستان کی طرف میلی نظرسے دیکھے اگر اس نے ایساکرنے کی کوشش کی تو وہاں مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی نہ چڑیاں چہکیں گی۔

ہمارا دفاعی نظام 70فیصد بذریعہ میزائل اور30 فیصد بذریعہ فضائیہ ہے جبکہ بھارت کا دفاعی نظام 70فیصد بذریعہ فضائیہ اور30فیصد بذریعہ میزائل ہے۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان سے گفتگوکے دوران انھوں نے کہاکہ آسام کی ساحلی پٹی کے سوا بھارت کاکوئی علاقہ ہماری دسترس سے دورنہیں، عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان اور بھارت اچھے ہمسائے کی طرح رہیں ورنہ دونوں تباہ ہوجائیں گے۔ را کی سپورٹ سے بلوچستان میں دہشت گردی کی جارہی ہے، بھارت کا پلان ہے کہ پاکستان کو اندر سے توڑا جائے، ایسا ہوا تو وہ جان لے کہ بھارت میں 22 پاکستان بنیں گے۔ شیخ رشید نے کہاکہ ہمارا میڈیا محب وطن ہے تاہم کچھ لوگ بھارت سے ادھار لیے بیٹھے ہیں،ان کے پروگراموں سے مال کھانے کی بوآتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ حکمرانوں کے 70دنوں میں سے ہفتے، اتوار نکال کر باقی گنیں تو انھوں نے مری، سعودی عرب اور چین میںکتنے دن گذارے؟۔



شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں 2 بھائیوں اور ایک بھتیجے پر مشتمل 5کے ٹولے کی حکومت ہے،وزیر بے اختیار ہیں،اسحاق ڈارکو تبدیل کیا جائے ورنہ وہ ملک کی جڑوں میں بیٹھ جائے گا، چوہدری نثار کے پاس جادوکی چھڑی نہیں ،حکمرانوں کے ساتھ ان کی جلد ان بن ہوجائے گی۔ پوری قوم طالبان سے مذاکرات چاہتی ہے،جب جیلیں توڑی جائیں گی، بم چلائے جائیں گے تومذاکرات کیسے ہوںگے۔ عمران خان4کے بجائے50حلقوں میں دھاندلی کی بات کریں،شنوائی نہ ہونے پر استعفے دیں اور چوراہوں میں جا بیٹھیں۔ شرمناک کالفظ گالی نہیں، اگرکسی کوبرالگتاہے تومعافی مانگنے میں حرج نہیں۔ فضل الرحمن کی طرف سے عمران کویہودی ایجنٹ قراردینے کے متعلق شیخ رشیدنے کہاکہ انھیں خیبر پختونخوا میں حکومت نہیں ملی تاہم یہ وقت ان باتوں کانہیں۔ انھوں نے مزیداستفسارکیاکہ ایبٹ آبادکمیشن کی رپورٹ کیوں شائع نہیں کی جارہی، نیب کاچیئرمین کیوںنہیں لگایاجارہا؟وہ ایسانہیں کریں گے تاکہ کوئی ٹرائل نہ ہو، چیف جسٹس خودتقررکریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں