دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ خارج ازامکان نہیں پرویز رشید

بھارت سے مذاکرات سنجیدہ ایشوز پر ہی ہونگے، قومی مفادات پر سمجھوتا نہیں ہوگا


INP August 12, 2013
یکدم توپوں کا رخ پاکستان کی طرف کرکے بھارت نے اپنے لیے بھی اچھا نہیں کیا، وزیر اطلاعات۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات سنجیدہ ایشوزپرہی ہوں گے، قومی مفادات پرسمجھوتا نہیں کرینگے۔

یکدم توپوں کا رخ پاکستان کیطرف کرکے بھارت نے اپنے لیے بھی اچھا نہیں کیا۔دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ خارج ازامکان نہیں۔ایک انٹرویو میںوزیر اطلاعات نے کہاکہ بھارت میں پاکستان کے حوالے سے اختیار کی جانیوالی تازہ ترین روِش اور الزامات پر وفاقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ہم علاقائی صورتحال میں بھارت سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں،اس لیے بامقصد مذاکرات کا موقف اختیارکیے ہوئے ہیں۔



انھوں نے کہا کہ دوسری طرف بھارتی روش ظاہر کررہی ہے کہ وہ خود کسی اندرونی دبا سے دوچار ہے اسے اپنے طرز عمل پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ملک میں دہشتگردی کی تازہ لہرکے حوالے سے انکاکہنا تھاکہ وہ دن دورنہیں جب حکومت دہشتگردی کی جڑیں کاٹ ڈالے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں