نواز شریف کی صحت کے لیے دعاگو ہیں وزیراعظم عمران خان

عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، ملک میں عدالتیں اور ادارے خود مختار ہیں، وزیراعظم


ویب ڈیسک March 26, 2019
عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، ملک میں عدالتیں اور ادارے خود مختار ہیں، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کی تمام سہولیات دینے کی ہدایت پہلے ہی کر چکے ہیں تاہم ان کی صحت کے لیے دعاگو ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائی سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو کابینہ اجلاس کے دوران سپریم کورٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا، اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، ملک میں عدالتیں اور ادارے خود مختار ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی صحت کے لیے دعاگو ہیں جب کہ سابق وزیراعظم کو علاج کی تمام سہولیات دینے کی ہدایت پہلے ہی کر چکے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف کی 6 ہفتے کیلئے ضمانت منظور

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتے کے لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا تاہم انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور وہ پاکستان میں ہی اپنی مرضی کے ڈاکٹر اور اسپتال سے علاج کراسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔