حکومت نے نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرکے کم ظرفی دکھائی شاہد خاقان

نواز شریف نے کبھی بیرون ملک علاج کا نہیں کہا یہ عمران خان کی اختراع ہے، شاہد خاقان


ویب ڈیسک March 26, 2019
نواز شریف نے کبھی بیرون ملک علاج کا نہیں کہا یہ عمران خان کی اختراع ہے، شاہد خاقان فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کبھی بیرون ملک علاج کا نہیں کہا یہ عمران خان کی اختراع ہے۔

اسلام آباد میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کی کوششوں کے باوجود عدالت نے نواز شریف کو علاج کے لیے ریلیف دیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم کا جھوٹ عوام کے سامنے آچکا ہے، جس ملک کا وزیراعظم کسی کی بیماری پر سیاسی مقاصد حاصل کرے اس پر میں کیا کہوں، حکومت نے کم ظرفی کا مظاہرہ کیا ہے، انسانیت کی پرواہ نہ کرنے والے معافی تو مانگ لیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف کیسز کی حقیقت عوام کے سامنے آجائے گی اور وہ خود فیصلہ کرینگے، نواز شریف نے کبھی علاج سے انکار نہیں کیا، یہ تاثر غلط ہے، انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ ملک سے باہر علاج کرانا ہے، ملک سے باہر علاج کرانا موجودہ وزیراعظم عمران خان کی ذہنی اختراع ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے، معیشت کو سنبھالے، آج اسمبلی کو مفلوج کردیا گیا ہے، آٹھ مہینوں میں اسمبلی میں ایک بحث نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔