پرامن اور مستحکم پاکستان کے قیام کے لیے پُرعزم ہیں آرمی چیف

آرمی چیف نے کانفرنس کے دوران ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 26, 2019
آرمی چیف نے ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی، آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پرامن اور مستحکم پاکستان کے قیام کے لیے پر عزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ کانفرنس سے خطاب کے دوران ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو خطے کی مجموعی صورتحال اور سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس میں خطے کی معاشی ترقی کے لیے سی پیک کے کردار پر بھی روشنی ڈالی، آرمی چیف نے کانفرنس کے شرکاء کو ملک اور خطے میں امن کیلئے اپنے ویژن سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پرامن اور مستحکم پاکستان کے قیام کے لیے پر عزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں آرمی چیف سے برطانوی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک سینڈرز نے ملاقات بھی کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں