احسن اقبال کا مراد سعید کو ہتک عزت کا نوٹس
مراد سعید بے بیناد الزام لگانے پر غیر مشروط معافی مانگیں، احسن اقبال
لاہور:
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے وفاقی وزیر مراد سعید کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ۔
احسن اقبال نے ملتان سے سکھر موٹر وے منصوبے میں رشوت کے الزامات پر اپنے وکیل اعظم نذیر تارڑ کے توسط سے ہتک عزت کے قانون کے تحت مراد سعید کو نوٹس بھجوایاجس کے متن میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید نے احسن اقبال پر فرنٹ مین کے ذریعے 70 بلین کی رشوت لینے کا الزام لگایا،بے بنیاد اور من گھاٹ الزام لگانے سے ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مراد سعید بے بیناد الزام لگانے پر غیر مشروط معافی مانگیں، 14 دنوں میں معافی نہ مانگنے پر احسن اقبال قانونی چارہ جوئی کیلئے حق محفوظ رکھتے ہیں۔احسن اقبال نے کردار کشی کرنے پر دس بلین کا ہتک عزت کا دعوی کرنے کا انتباہ دیا ہے۔