پاکستان کی فضائی حدود کی بندش ختم
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فضائی حدود کھولنے کے اعلان کے بعد پی آئی اے نے اپنی معطل شدہ پروازیں بحال کر دیں
ISLAMABAD:
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فضائی حدود کھولنے کے اعلان کے بعد پی آئی اے نے اپنی معطل شدہ پروازیں بحال کر دیں۔
بدھ 27 مارچ کو لاہور سے اسلام آباد کی دو طرفہ پروازیں PK-650 ،PK-651 ،PK-652 اورPK-653 اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہوں گی، کراچی سے ملتان کی دو طرفہ پروازیں PK-580 اورPK-581 اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہوں گی جب کہ کراچی سے سکھر کی دوطرفہ پروازیںPK-536 اورPK-537 اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی فضائی حدود جزوی طور پر بحال
فضائی حدود کی بندش ختم ہونے کے بعد بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان کے لئے بھی پروازیں بحال کی جارہی ہیں، سیالکوٹ ایئر پورٹ کا رن وے ضروری مرمت کے لئے بند ہونے کی وجہ سے 28 مارچ کی شام کو پی آئی اے سیالکوٹ سے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی۔
پی آئی اے فضائی حدود کی بندش کے باعث ان شہروں سے روانہ ہونے والے مسافروں کو دوسرے شہروں سے منسلک پروازوں سے آمدورفت کی سہولت فراہم کر رہی تھی۔