بولان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن 4 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے 20 کلو بارود اور 2 ریمورٹ کنٹرول دھماکا خیز ڈیوائسز بھی قبضے میں لے لئے۔


ویب ڈیسک August 12, 2013
سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے 20 کلو بارود اور 2 ریمورٹ کنٹرول دھماکا خیز ڈیوائسز بھی قبضے میں لے لئے۔ فوٹو فائل

بولان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن اور فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گردوں ہلاک ہوگئے۔

ایف سی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی اطلاعات پر بولان کے علاقے پیرغائب اورکجھوری میں سرچ آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے 20 کلو بارود اور 2 ریمورٹ کنٹرول دھماکا خیز ڈیوائسز بھی قبضے میں لے لئے۔

واضح رہے کہ 6 اگست کو بھی اسی علاقے میں 13 لوگوں کو بسوں سے اتارکرشناخت کے بعد قتل کیا گیا تھا، جبکہ سیکیورٹی فورسزنےعید کے دوسرے روزبھی آپریشن میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔