الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم جاری کردی
ملک بھر کے ایک ہزار987 پولنگ اسٹیشنز حساس جبکہ ایک ہزار 657 انتہائی حساس قرار دے دیئے گئے ہیں۔
NEW DEHLI:
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے لئے حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پولنگ اسکیم کے مطابق ملک بھر کے 7 ہزار 622 پولنگ اسٹیشن میں سے ایک ہزار 987 کو حساس جبکہ ایک ہزار 657 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا، پولنگ اسکیم کے تحت کراچی کے تینوں حلقوں کو بھی حساس قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 297 پولنگ اسٹیشن کو حساس ترین اور 724 کو حساس، سندھ کے 819 پولنگ اسٹیشن کو حساس ترین اور 365 حساس قرار دیا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے 345 پولنگ اسٹیشن حساس ترین اور 784 حساس اور بلوچستان کے 196 پولنگ اسٹیشن حساس ترین اور 114 اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عسکری حکام نے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن سے پولنگ اسکیم مانگی تھی ، عسکری حکام کے مطابق پولنگ اسکیم ملنے کے بعد ہی پولنگ اسٹیشنز پر فوجی جوانوں کی نفری کا تعین ہوسکے گا، جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 42 حلقوں پر 22 اگست کو ضمنی انتخابات منعقد ہوں گے۔