کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی ختم

ڈبل سواری پر پابندی کا خاتمہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 12, 2013
کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی مارچ 2013 میں لگائی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر لگائی گئی پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں ڈبل سواری پر عائد کی گئی پابندی اٹھالی گئی ہے۔ پابندی کے خاتمے کے بعد شہر کے عوام اب موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے اسٹریٹ کرائمز اور ٹارگٹ کلنگ کو روکنے میں ناکامی کے بعد کراچی کےعوام کو مارچ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی سہولت سے محروم کردیا تھا تاہم اس پابندی کے باوجود بھی شہر قائد میں ہر روز موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد کے ہاتھوں کئی انسان موت کے منہ میں دھکیل دیئے جاتے ہیں اور پابندی کا عذاب صرف عام شہریوں کو ہی بھگتنا پڑتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں