کرکٹ بورڈ کے انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ نہیں الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے پی سی بی کے انتخابات سے متعلق کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک August 12, 2013
کرکٹ بورڈ کی 85 ضلعی ایسوسی ایشنز اور ریجن کے 18 نمائندوں نے ووٹ کے ذریعہ چیئرمین کرکٹ بورڈ کا انتخابات کرنا ہوتا ہے۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے کرکٹ بورڈ کے انتخابات کرانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ نہیں ہے۔

عدالت کی جانب سے انتخابات کرانے کے حکم کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے کے لئے خط لکھا تھا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات کرائے تاہم ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے معذرت کرتے ہوئے جواب دیا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے انتخابات کرانا کمیشن کے مینڈیٹ میں نہیں آتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی سی بی کے انتخابات سے متعلق کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے اور کمیشن کی جانب سے یہی جواب عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ کرکٹ بورڈ کی 85 ضلعی ایسوسی ایشنز اور ریجن کے 18 نمائندوں نے ووٹ کے ذریعے چیرمین کرکٹ بورڈ کا انتخابات کرنا ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں