کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت7 افراد جاں بحق

پہلوان گوٹھ میں گاڑی سے 2 افراد کی تشددزدہ لاشیں ملیں دونوں کواغوا کے بعد قتل کیا گیا۔

پہلوان گوٹھ میں گاڑی سے 2 افراد کی تشددزدہ لاشیں ملیں دونوں کواغوا کے بعد قتل کیا گیا،فوٹو:فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔


کراچی میں امن دشمن ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں اور آج صبح پہلوان گوٹھ میں گاڑی سے 2 افراد کی تشددزدہ لاشیں ملیں، اطلاع ملتے ہی پولیس اورریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولین کی شناخت سجاد اورعظمت کے نام سے ہوئی ہے جوگزشتہ شب دوائی لینےگھروں سے نکلے تھے، دونوں افراد کواغوا کے بعد قتل کیا گیا۔

دوسری جانب لیاری کے علاقے بغدادی سے 27 سالہ شبانہ کی تشدد ذدہ لاش ملی، نیول کالونی اور بلدیہ ٹاؤن سے بھی ایک، ایک لاش ملی جنہیں تشدد کانشانہ بناکرگولیاں ماردی گئیں، تاہم کسی لاش کی شناخب نہیں ہوسکی، کھارادر کے علاقے ابل چوک سے ایک شخص کی ہاتھ پاؤں بندی لاش ملی جسے تشدد کے بعد گولیاں ماردی گئی تھیں، بلدیہ ٹاؤن نمبر 2 سے بھی ایک شخص کی بوری بند لاش ملی، مقتول کواغوا کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story