کراچی میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 16 ہوگئی
زہریلی شراب پینے سے 11 افراد گزشتہ روز ہی مختلف اسپتالوں میں ہلاک ہوگئے جبکہ 5 نے آج دوران علاج دم توڑ دیا۔
محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں زہریلی شراب پینے سے مزید 5 افراد چل بسے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے جبکہ 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اعظم بستی میں گزشتہ شب 20 سے زائد افراد نے زہریلی شراب پی تھی جس سے ان کی حالت بگڑ گئی اور انہیں علاج کے لئے جناح اور نجی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے 11 افراد گزشتہ روز ہی ہلاک ہوگئے اور آج مزید 5 افراد نے دوران علاج دم توڑ دیا، ہلاک ہونے والوں کے ورثا اپنی بدنامی کے باعث لاشیں اپنے رشتے داروں کے گھر لے گئے اور وہاں سے قریبی قبرستانوں میں تدفین کردی گئی۔
دوسری جانب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔