کراچی میں ڈکیتی کے دوران ڈاکؤوں کی فائرنگ 3 افراد زخمی

کرائم سین انویسٹی گیشن ٹیم نے شواہد اکھٹے کرلیے، پولیس


ویب ڈیسک March 27, 2019
 جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 10 سے زائد خول ملے ہیں، پولیس: فوٹو: فائل

KARACHI: نارتھ ناظم آباد میں ڈاکؤوں نے گھرپرڈکیتی کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے بلاک ڈی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرڈاکؤوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں نوید، اس کی اہلیہ کرن اوربچہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کوطبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، واقعہ کے حوالے سے زخمیوں کے بیانات بھی لئے جا رہے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے 10 سے زائد خول ملے ہیں، واقعہ ڈکیتی ہے یا ذاتی دشمنی فوری طور پر نہیں بتایا جاسکتا تاہم کرائم سین انویسٹی گیشن ٹیم نے شواہد اکھٹے کرلیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں