بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعے پراحتجاج

بھارت کنٹرول لائن پر فائرنگ بند اور جنگ بندی کے معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کرے، پاکستان کا مراسلہ


ویب ڈیسک August 12, 2013
بھارت نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب چری کوٹ،ستوال اور بٹل سیکٹر میںشدید گولہ باری کی تھی. فوٹو: فائل

SHANGLA: پاکستان نے کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے ان سے شدید احتجاج کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دفتر خارجہ نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے مسلسل فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے شدید احتجاج کیا ہے ، اس کے ساتھ ہی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک مراسلہ بھی دیا گیا ہے جس میں کنٹرول لائن پر بھارتی فورسز کی جانب سے وقفے وقفے سے کی جانے والی فائرنگ کا سلسلہ بند کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر سختی سے عمل درآمد کر نے کا مطالبہ کیا پے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں آج ایک شہری بھی شہید ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔