جیل سے رہائی کے بعد نوازشریف کی جاتی امرا میں والدہ سے ملاقات

جاتی امرا میں شہبازشریف اورحمزہ شہباز نے نوازشریف کا استقبال کیا


ویب ڈیسک March 27, 2019
سپریم کورٹ نے نوازشریف کو 6 ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پر ضمانت پررہا کرنے کا حکم دیا تھا: فوٹو: فائل

KARACHI: سابق وزیراعظم نوازشریف کی جاتی امرا میں اپنی والدہ سے ملاقات ہوئی جہاں ان کی والدہ نے دعاؤں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کوٹ لکھپت جیل سے رہائی کے بعد جاتی امرا پہنچے جہاں سب سے پہلے ان کی والدہ سے ملاقات ہوئی اوروالدہ نے انہیں دعائیں دیں اور گلے سے لگایا۔

جاتی امرا میں شہبازشریف اورحمزہ شہباز نے نواز شریف کا استقبال کیا۔ نوازشریف کی جیل سے رہائی پرلیگی کارکنوں کا جشن تاحال جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے نوازشریف کو 6 ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پرضمانت پررہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم وہ بیرون ملک نہیں جاسکتے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں