پاکستان کا بھارت سے پی آئی اے کے عملے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ

خط میں نئی دہلی اورممبئی میں پی آئی اے کے دفاتر کی سیکیورٹی میں اضافے کی درخواست کی گئی۔

بھارت میں پی آئی اے کے دفاتر اورعملے کو بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے بھارتی حکومت سے نئی دہلی اور ممبئی میں پی آئی اے کے دفاتر کی سیکیورٹی بڑھانے اور وہاں موجود عملے کو بھی سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کردی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن نے بھارتی حکومت کو خط لکھا جس میں نئی دہلی اورممبئی میں پی آئی اے کے دفاتر کی سیکیورٹی میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ بھارت میں پی آئی اے کے دفاتر اورعملے کو بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جس پر پاکستان نے باضابطہ طور پر بھارتی حکومت کو خط تحریر کیا ہے جس میں پی آئی اے کے عملے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس سے قبل 7 اگست کو کانگریس یوتھ ونگ کے ارکان نے نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے دفتر پر دھاوا بول دیا تھا اور 10 اگست کو امرتسر میں بھارتی انتہا پسندوں نے پاک بھارت دوستی بس کوروک کر احتجاج کیا اور دوستی بس کو بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story