پینٹاگون کی میکسیکو کی سرحد  پر دیوار بنانے کیلیے ایک ارب ڈالرز کی منظوری

پینٹاگون کی جانب سے جاری ان فنڈز سے تقریباً 91 کلومیٹر کی دیوار بنائی جائے گی


ویب ڈیسک March 27, 2019
پینٹاگون کی جانب سے جاری ان فنڈز سے تقریباً 91 کلومیٹر کی دیوار بنائی جائے گی۔ فوٹو: فائل

پینٹاگون نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے لیے ایک ارب ڈالرز کی منظوری دیدی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے فوجی انجینئرز کو امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے لیے ایک ارب ڈالرز کی منظوری دے دی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی ایمرجنسی کے اعلان کے بعد یہ پہلے فنڈز ہیں جو کانگرس کو نظر انداز کرکے ان کی الیکشن مہم کے وعدے کے مطابق اس دیوار کی تعمیر کے لیے خرچ ہوں گے جب کہ ڈیموکریٹ پارٹی نے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری ان فنڈز سے تقریباً اکانوے کلومیٹر کی دیوار بنائی جائے گی، پینٹاگون کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی قانون کے مطابق محکمہ دفاع کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ سڑکیں یا جنگلے بنائے اور روشنی کے انتظامات کرے تاکہ امریکا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حمایت میں بین الاقوامی سرحدوں پر منشیات کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں