میانمار کے بعد بدمت کے پیروکاروں کا سری لنکا میں بھی مسجد پر حملہ

مسلمانوں نے گرینڈ پاس کے علاقے میں ایک مہینہ قبل ہی نئی مسجد تعمیر کی جس پر بدھ مت کے پیروکاروں نےغم وغصے کا اظہارکیا


AFP August 12, 2013
مسلمانوں نے گرینڈ پاس کے علاقے میں ایک مہینہ قبل ہی نئی مسجد تعمیر کی جس پر بدھ مت کے پیروکاروں نےغم وغصے کا اظہارکیا۔ فوٹو: اے ایف پی

میانمار کے بعد اب بدھ مت کے پیروکاروں نے سری لنکا میں بھی مسلمانوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا جس کی تازہ مثال دارالحکومت میں قائم کی جانے والی نو تعمیرشدہ مسجد پر حملہ کرکے اسے بند کرادیا گیا۔

سری لنکن حکومت نے کولمبو میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مسلمانوں کی ایک مسجد کو گرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد مسلمانوں نے گرینڈ پاس کے علاقے میں ایک مہینہ قبل ہی نئی مسجد تعمیر کی ، مسجد کی تعمیر پر بدمت کے پیروکاروں نے شدید غصے کا اظہار کیا اور گزشتہ ہفتے کی شام 3 منزلہ مسجد پر دھاوا بول دیا اس دوران مشتعل افراد نے مسجد پر پتھراؤ بھی کیا،جس وقت بدھ مت کے پیروکارپتھراؤمیں مصروف تھے اس وقت مسجد میں نماز ادا کی جارہی تھی جس کی زد میں آکر12 نمازی زخمی بھی ہو گئے۔

سری لنکن مسلم کونسل کے سربراہ این ایم امین نے نو تعمیر شدہ مسجد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے غیرملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ جس وقت کولمبو میں نئے ترقیاتی کام جاری تھے اس وقت ان کے اورحکومت کے درمیان ایک معاہدہ طے پاگیا تھا جس کی رو سے علاقے میں قائم پرانی مسجد کو شہید نہیں کیا جائے گا لہٰذا اب مسلمان دوبارہ اپنی عبادت کے لئےاسی مسجد کو استعمال کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔