جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر کسی نے جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے وزیردفاعی پیداوار

پاکستان میں ڈرون طیارے بنانے اور امریکی ڈرون طیارے گرانے کی صلاحیت موجود ہے،رانا تنویرحسین


ویب ڈیسک August 12, 2013
پنجاب میں طالبان کا کوئی بیس کیمپ نہیں جہاں بھی دہشت گرد موجود ہوں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائےگی، رانا تنویر ۔ فوٹو : فائل

وفاقی وزیر برائے دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کسی سے جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر کسی بھی ملک نے جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان کی مسلح افواج اس کا منہ توڑ جواب دے گی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ہم بھارت سے جنگ نہیں چاہتے اس لئے ہی تمام معاملات پر ہر سطح پر بات چیت کی جارہی ہے اور تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائےگا اور اس سے ہی دونوں ممالک کے تعلقات بہتر ہوں گے مگر کسی بھی ملک نے جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان کی مسلح افواج اس کا منہ توڑ جواب دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈرون طیارے بنانے اور امریکی ڈرون طیارے گرانے کی صلاحیت موجود ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے واضح اور دو ٹوک موقف ہی کی وجہ سے ڈرون حملوں میں کمی ہوئی ہے۔

وفاقی وزیربرائے دفاعی پیداوار نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور آئندہ 3سال میں ملک میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں واضح کمی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب میں طالبان کا کوئی بیس کیمپ نہیں، جہاں بھی دہشت گرد موجود ہوں گے ان کے خلاف ضروری کارروائی کی جائےگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔