فلپائن میں طوفان سے ایک شخص ہلاک 13 مچھیرے لاپتہ

طوفان نے صوبے ارورا میں شدید تباہی مچائی جہاں ہزاروں کی تعداد میں گھر اور فارمز تباہ ہو گئے۔


AFP August 12, 2013
فلپائن کے شمالی علاقے اس وقت شدید طوفانی بارشوں اور ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں اور متاثرہ علاقوں میں 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

فلپائن میں آنے والے شدید طوفان نے تباہی مچادی جس کے باعث ہزاروں افراد بے گھر جب کہ ایک شخص ہلاک اور 13 مچھیرے لاپتہ ہو گئے۔

فلپائن کے شمالی علاقے اس وقت شدید طوفانی بارشوں اور ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں اور متاثرہ علاقوں میں 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ تیز بارشوں کی وجہ سے سیکڑوں مکان تباہ جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں طوفان کے باعث ایک شخص ہلاک جب کہ 13 مچھیرے لاپتہ ہیں۔

طوفان نے سب سے زیادہ تباہی صوبہ ارورا میں مچائی جہاں ہزاروں کی تعداد میں مکانات تباہ اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا، ریسکیو کا عملہ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے کام میں مصروف ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ طوفان کے باعث پیر اور منگل کے روز متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے جب کہ طوفان آج رہائشی علاقوں سے چائنہ سی کی جانب رخ کرلے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |