سنجے دت جیل میں ایک اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گے

اسٹیج ڈرامہ مہاراشٹرا کی روایات کی عکاسی کرے گا اور اسے ہندوؤں کے ایک مذہبی تہوار پر عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔


ویب ڈیسک August 12, 2013
ڈرامے میں سنجے دت کے ساتھ دوسرے قیدی بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فوٹو: فائل

سنجے دت جو گزشتہ 3 ماہ سے پونا کی یرودا جیل میں 1993 کے ممبئی دھماکوں کے کیس میں سنائی گئی سزا کاٹ رہے ہیں اب جیل میں ایک ڈرامے میں کردار ادا کریں گے۔

بھارتی اخبار کے مطابق سنجے دت مراٹھی اسٹیج ڈرامے میں ایک کردار ادا کریں گے، یہ اسٹیج ڈرامہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی روایات کی عکاسی کرے گا اور اسے ہندوؤں کے ایک مذہبی تہوار پر عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ڈرامے میں سنجے دت کے ساتھ دوسرے قیدی بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، ڈرامے کی ہدایات اور کوریاگرافی بھی قیدی خود ہی دیں گے۔

واضح رہے کہ سنجے دت کو 1993 کے بم دھماکوں میں ملوث ملزمان کا اسلحہ گھر میں چھپانے کے جرم میں 2006 میں ٹاڈا عدالت کی جانب سے 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی جو رواں سال مارچ میں سپریم کورٹ کی جانب سے کم کر کے 5 سال کر دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔