سوناکشی سنہا کے چاہنے والوں میں عمران خان بھی شامل

سوناکشی فلم میں اپنے کردار پر مکمل عبور رکھتی ہیں اور وہ سین کو اچھے انداز میں ادا کرنےکا گر بھی جانتی ہیں، عمران خان


ویب ڈیسک August 12, 2013
سوناکشی فلم میں اپنے کردار پر مکمل عبور رکھتی ہیں اور وہ سین کو اچھے انداز میں ادا کرنےکا گر بھی جانتی ہیں، عمران خان فوٹو: فائل

سوناکشی سنہا نے جہاں اپنی اداکاری سے لاکھوں افراد کو اپنا گرویدہ بنایا ہے وہیں فلم " ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ " میں کام کے دوران ساتھی اداکار عمران خان کو بھی اپنی شخصیت سے کافی متاثر کیا ہے۔

بھارتی نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کے سیٹ پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی دفعہ سوناکشی سنہا کے ساتھ کسی فلم میں کام کیا جس میں انہیں کافی مزہ آیا، سوناکشی اپنے کام میں مہارت رکھنے والی اور وقت کی کافی پابند ہیں، وہ ہمیشہ سیٹ پر وقت سے پہلے ہی پہنچ جاتی ہیں، عمران خان نے کہا کہ سوناکشی فلم میں اپنے کردار پر مکمل عبور رکھتی ہیں اور وہ سین کو اچھے انداز میں ادا کرنے کا گر بھی جانتی ہیں۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور عمران خان کی فلم " ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی دوبارہ " رواں ہفتے سنیما گھروں کی زینت بنے گی، فلم میں اکشے کمار نے بھی کردار ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔