نیب کسی بھی ملزم کوپیشگی اطلاع کے بغیر گرفتار کرسکتا ہے سپریم کورٹ

اگر نیب کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہوں تو اسے گرفتاری کا مکمل اختیار ہے، سپریم کورٹ

توقع ہے کہ نیب اپنے اختیارات کا غلط استعمال نہیں کرے گا، سپریم کورٹ۔ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو( نیب) کے اختیارات کی تشریح کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ نیب کسی بھی ملزم کو پیشگی اطلاع کے بغیر گرفتار کرسکتا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے جلیل ارشد کے خلاف کیس میں نیب کے گرفتاری اختیارات کی تشریح کر دی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے فیصلہ دیا کہ نیب کسی بھی ملزم کو پیشگی اطلاع کے بغیر گرفتار کر سکتا ہے۔

جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے حکم نامہ تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر نیب کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہوں تو گرفتاری کا مکمل اختیار ہے، ایسی گرفتاری کے لیے پیشگی اطلاع شرط نہیں، توقع ہے کہ نیب اپنے اختیارات کا غلط استعمال نہیں کرے گا۔
Load Next Story