جینیفر لوپیز رائلٹی شو کی منہگی ججوں میں سے ایک
مشہورگلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز نے امریکا کے مشہور رائلٹی شو’’امریکن آئڈل‘‘ میں دوبارہ جج کے فرائض سر۔۔۔
مشہورگلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز نے امریکا کے مشہور رائلٹی شو''امریکن آئڈل'' میں دوبارہ جج کے فرائض سر انجام دینے کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا معاہدہ کرلیا ہے۔
چوالیس سالہ گلوکارہ2011سے اس شوسے غائب تھیں تاہم اب وہ امریکن آئڈل سیزن 13 کے ججز پینل میں دکھائی دیں گی۔ فوکس نیٹ ورک کے ساتھ ہونے والے معاہدے نے لوپیز کو رائلٹی شو کے منہگے ترین ججوں میں سے ایک بنا دیا ہے تاہم گزشتہ سیزن کے مقابلے میں انہیں پچاس لاکھ ڈالر کم فیس ادا کی جارہی ہے۔ 2011کے سیزن میں انہیں دو کروڑ ڈالر معاوضہ دیا گیا تھا جب کہ 2012کے سیزن میںان کی جگہ جج کے فرائض ادا کرنے والی امریکی گلوکارہ،اداکارہ مرائے کیری کوایک کروڑ ستر لاکھ ڈالر فیس دی گئی تھی۔
اس سے قبل برطانوی گلوکارہ برٹنی اسپیئرزبھی امریکی رائلٹی شو ایکس فیکٹر سیزن 2012میں جج کے طور پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر معاوضہ وصول کر چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شو میںجینیفر لوپیز کی واپسی کی ایک اہم وجہ ان کے جڑواں بچے میکس اور ایمی بھی ہیں جن کی عمر اب اسکول جانے کی ہوگئی ہے اور لوپیز اپنے بچوں کو لاس اینجلس کے ہی کسی کنڈر گارٹن میں داخل کرانے کی خواہش مند ہیں۔ کیوں کہ اس وقت لوپیز کے لیے بچوں کی تعلیم اولین ترجیح ہے۔
جب کہ مستقل طور پر لاس اینجلس منتقل ہونے کی دوسری اہم وجہ یہ بھی ہے کہ اس طرح وہ اپنے فلمی کیرئیر اور فیشن بزنس پر بھی توجہ دے سکیں گی۔ فوکس نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ پاپ اسٹار کی شو میں واپسی کا اعلان جلد ہی کردیا جائے گااور نئے سیزن میں2002کے سیزن کی طرح تین ججز پر مشتمل جیوری ہوگی۔