بھارت کا جوہری صلاحیت کے حامل پرتھوی میزائل کا کامیاب تجربہ

میزائل 500 کلوگرام جوہری مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 350 کلومیٹر تک کامیابی سے اپنے ہدف کا نشانہ بنا سکتا ہے۔


ویب ڈیسک August 12, 2013
بھارت کے کئی میزائل تجربات اس سے قبل ناکام بھی ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارت نے زمین سے زمین پر کم فاصلے تک مار کرنے والے جوہری صلاحیت کے حامل پرتھوی ٹو بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ میزائل کا تجربہ بھارتی فوج کے اسٹریٹجک کمانڈ یونٹ نے آج صبح کیا، مکمل طور پر بھارت میں ہی تیار کیا جانےوالا میزائل 500 کلوگرام جوہری مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 350 کلومیٹر تک کامیابی سے اپنے ہدف کا نشانہ بنا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے کئی میزائل تجربات اس سے قبل ناکام بھی ہو چکے ہیں، رواں سال مارچ کے مہینے میں بھارت نے کروز میزائل نربہے کا تجربہ کیا تاہم اس کا میزائل لانچنگ کے 20 منٹ بعد ہی گر گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں