وزیراعظم نے پی سی بی کے مجوزہ تمام پلان مسترد کردیے

میں نے 40 سال کرکٹ کھیلی ہے، مجھے کرکٹ پر بریفنگ نہ دیں، وزیراعظم کا ہارون رشید سے مکالمہ


ویب ڈیسک March 27, 2019
کسی سسٹم نے بھی پاکستان کرکٹ کو بہتر نہیں کیا،وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی کی جانب سے کرکٹ کی بہتری کے لیے پیش کردہ تمام پلان مسترد کردیے ہیں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت کرکٹ کی بہتری کے لیے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی کے جانب سے مجوزہ تمام پلان مسترد کردیے جب کہ ہارون رشید کی جانب سے بریفنگ شروع کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے 40 سال کرکٹ کھیلی ہے، مجھے کرکٹ پر بریفنگ نہ دیں، کرکٹ ٹھیک کرنی ہے تو مصلحتوں سے باہر آئیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی سسٹم نے بھی پاکستان کرکٹ کو بہتر نہیں کیا، کھلاڑی صرف غیر معمولی ٹیلنٹ پر آگے آتے ہیں، سسٹم ان کی سپورٹ نہیں کرتا، آسٹریلیا کی طرز پر فرسٹ کلاس کرکٹ کی صرف 6 ٹیمیں بنائیں، پنجاب سے دو ٹیمیں بنا کر باقی صوبوں سے ایک ایک ٹیم بنائی جائے، جو سسٹم میں بتا رہا ہوں اس سے پاکستان کا مقابلہ دنیا کی کوئی ٹیم نہیں کر سکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں