لکی مروت میں محکمہ تعلیم کی ٹیم پرفائرنگ خاتون افسراورسیکیورٹی اہلکار جاں بحق

فاٸرنگ سے مانیٹرنگ ٹیم کے 3ارکان اور ایک خاصہ دار اہلکار زخمی


ویب ڈیسک March 27, 2019
مانیٹرنگ ٹیم اسکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے علاقے میں گئی تھی، مقامی حکام فوٹو: فائل

قبائلی سب ڈویژن بیٹنی میں محکمہ تعلیم کی مانیٹرنگ ٹیم پر نامعلوم افراد کی فاٸرنگ سے خاتون افسر اور سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی سب ڈویژن بیٹنی کے دور دراز علاقے گزبوبہ میں نامعلوم افراد نے محکمہ تعلیم کی مانیٹرنگ ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ٹیم کے 4 ارکان اور 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں طبی عملے نے خاتون افسر اور ایک اہلکار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ 3 افسران سمیت 4 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم کی ٹیم علاقے میں سرکاری اسکولوں کی مانیٹرنگ کے لیے گئی تھی جہاں یہ واقعہ پیش آیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں