معزول مصری صدر محمد مرسی کی مدت حراست میں 15 دن کی توسیع

26 جولائی کو بھی عدالت نے حسنی مبارک کو 15 دن کے لیے حراست میں لے تھا۔


ویب ڈیسک August 12, 2013
26 جولائی کو بھی عدالت نے حسنی مبارک کو 15 دن کے لیے حراست میں لے تھا۔ فوٹو اے ایف پی

مصر کے معزول صدر محمد مرسی کی مدت حراست میں 15 دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔


مقامی عدالت نے فلسطینی تنظیم حماس کے لیے جاسوسی کے الزام کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کرتے ہوئے ان کی حراست میں مزید 15 دن کی توسیع کر دی۔


اس سے قبل 26 جولائی کو عدالت نے حماس کے لیے جاسوسی اور سابق صدر حسنی مبارک کی حکومت کا تختہ الٹنے کے دوران جیلیں توڑنے کے الزام میں 15 دن کے لیے حراست میں لے لیا تھا۔


واضح رہے کہ جون میں مصری عدالت نے کہا تھا کہ اخوان المسلمون نے 2011 میں حزب اللہ اور حماس کے ساتھ مل کر وادی النترون کے جیل پر حملہ کیا تھا اور محمد مرسی سمیت اخوان المسلمون کے 34 اہم رہنماؤں کو فرار کرایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں