کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا 2 افراد جاں بحق

دھماکا اس وقت کیا گیا جب وہاں سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی۔


ویب ڈیسک August 12, 2013
دھماکا اس وقت کیا گیا جب وہاں سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی۔ فوٹو: آئی این پی/ فائل

سریاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا اس وقت کیا گیا جب وہاں سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی، دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کوئٹہ میں دہشت گردی کے کئی واقعات ہوئے، عید کے روز مشرقی بائی پاس پر واقع مسجد کے باہر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق جب کہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے تھے جب کہ عید سے ایک روز قبل پولیس لائنز کے علاقے میں مقتول ایس ایچ او محب اللہ کی نماز جنازہ کے دوران خودکش حملے کے نتیجے میں ڈی آئی جی آپریشنز فیاض سنبل سمیت 34 پولیس اہلکار جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں