مہوش حیات کی حمایت میں علی ظفر اور شہزاد رائے میدان میں آگئے

کوئی خاتون فنکار ایوارڈ جیتتی ہے تو سب اس پر آگ بگولا ہوجاتے ہیں، علی ظفر

گر کوئی خاتون فن میں کوئی ایوارڈ جیتتی ہیں تو سب اس پر آگ بگولا ہوجاتے ہیں، علی ظفر۔ فوٹو: فائل

مہوش حیات کی حمایت میں گلوکار علی ظفر اور شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز سے نوازنے کے اعلان کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر اُن کے خلاف ایک محاذ کھل گیا تھا۔ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد ڈھکے چھپے جب کہ سوشل میڈیا صارفین کھلے لفظوں میں تنقید کررہے تھے، اسی تنقید کے دوران اداکارہ پر اوچھے الزامات بھی لگائے گئے لیکن اس کے باوجود مہوش حیات کو یہ اعزاز مل کر ہی رہا۔

اعزاز سے نوازے جانے کے بعد مہوش حیات بھی خاموش نہ رہیں اور اپنا بھرپور دفاع کرتے ہوئے ناقدین کو کرارا جواب دیا اور یہی وجہ ہے کہ اب مہوش حیات کی حمایت میں انڈسٹری کے دو معروف گلوکار بھی میدان میں آگئے ہیں۔




شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ کی حمایت میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'لوگ پاکستان میں خواتین یا فن سے متعلق معاملات کو نیچا دکھانے کا کوئی موقع نہیں جانے دیتے۔ اگر کوئی خاتون فن میں کوئی ایوارڈ جیتتی ہے تو سب اس پر آگ بگولا ہوجاتے ہیں۔ مہوش حیات نے یہ بحث بھی جیتی ہے کہ خواتین کے لیے فن اور اداکاری میں آگے آنے کا مناسب ماحول اور مواقع موجود ہیں۔ جب جب وہ آگے آتی ہیں مضحکہ اڑانے والوں کو دو مرتبہ سوچنا چاہیے۔



دوسری جانب علی ظفر بھی خاموش نہ رہے۔انہوں نے بھی مہوش حیات کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'پاکستان میں ٹویٹر پر برائیاں بیان کرنے کی فضا ختم ہونی چاہیئے۔ یہ بے آوازوں کو آواز دینے اور مفید معلومات پھیلانے کا ایک ذریعہ ہے۔ لیکن اب یہ اسے لفظی زیادتی کے لیے پروان چڑھایا جارہا ہے۔
Load Next Story