کوئٹہ کے ایدھی قبرستان میں 12 لاوارث میتوں کی تدفین
دفن کی گئیں لاوارث لاشیں مختلف اوقات میں مختلف علاقوں سے ملیں، ایدھی ذرائع
لاوارث لاشیں کئی روز تک سول اسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے میں رہیں، شناخت نہ ہونے پر تدفین کردی گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سول اسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے میں کئی ماہ سے رکھی جانے والی لاوارث لاشوں کو ایدھی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق مردہ خانے میں 12 لاوارث میتیں تھیں، جنہیں غسل و کفن دے کر ایمبولینسز کے ذریعے ایدھی قبرستان پہنچایا گیا اور وہاں ان کی تدفین کر دی گئی۔
ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ دفن کی گئیں لاوارث لاشیں مختلف اوقات میں مختلف علاقوں سے ملتی رہیں، اور انہیں کئی روز تک سول اسپتال کے مردہ خانے میں رکھنے کے بعد شناخت نہ ہونے پر قبرستان میں اسلامی طریقہ کار کے مطابق دفن کردیا گیا ہے۔