کشیدگی کے دوران بھارت کے 9 جب کہ ہمارے 21 میزائل تیار تھے شیخ رشید
ہماری میزائل ٹیکنالوجی بھارت سے بہت بہتر ہے ، شیخ رشید
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشیدگی کے دوران بھارت کے 9 جب کہ ہمارے 21 میزائل تیار تھے اور ان کی آبدوز بھی ہمارے نشانے پر تھی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ شریف خاندان جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں ، یہ اندر سے کچھ اور باہر سے کچھ اور ہیں۔ یہ اپنے مفاد کے لئے 90 کے زاویے سے لیٹ جاتے ہیں۔ اقتدار سے باہر آنے کے بعد کون سی بیماری ہے جو انہیں لاحق نہیں ہوجاتی، میں نے تو کہا ہے لال حویلی مرشد کے ڈیرے پر آئیں ہاتھ لگانے سے پتھری نیچے آجائے گی۔ 6 ہفتے ختم ہونے کے بعد پہلا روزہ ہوگا، بڑے لوگ ہیں جو جرات سے جیل کاٹتے ہیں اور جیلوں سے ان کے جنازے نکلتے ہیں لیکن انہوں نے حرام کا مال کمایا ہے۔ آصف زرداری کماتا ہے تو لگاتا بھی ہے۔ شریف خاندان مر جائے گا لیکن 5 روپے نہیں دے گا۔ نواز شریف پہلے کون سے جیل میں تھے روز باہر آتے جاتے تھے۔ شریف برادران کی گاڑی کو کسی نے ریس نہیں دی، ساری بارگین کا ماسٹر مائنڈ شہباز شریف ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ والے کہتے ہیں ہمارے کیسز لاہور اور پیپلز پارٹی کہتے ہیں ہمارے کیسز کراچی میں سنے جائیں، یہ کوئی خوش آئند بات نہیں،میں آصف زرداری اور شریف خاندان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا۔
بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بنی گالا میں چیخیں نہیں نکل رہیں بلکہ وہاں تو اللہ ہُو کا ورد ہورہا ہے۔ میں نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ٹرین پر آئے گا اور اب تو میرا سیلون بھی حاضر ہے اور جب واپس کرے گا تو کم از کم بلاول کی خوشبو تو آئے گی۔ بڑی مشکل سے دوبارہ صلح ہو گئی ہے، اگر کسی کو ٹرین میں ہمارے خلاف نعرے لکھ کر تسکین ہوتی ہے تو ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم نے تو پینٹ کے بھی پیسے لینے ہیں اور اب تو میں اپنا سیلون بھی پیش کررہا ہوں۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کم و بیش ایک ہزار ارب روپے ادھر سے اُدھر گئے ہیں۔ یہ حرام خوری کی انتہا ہے اور پھر وکٹری کا نشان بھی بناتے ہیں۔ ایک ہزار ارب روپے کا خون چوسنے کے بعد بجلی اور گیس کے بل بڑھے ہیں۔ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ۔ اگر آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوتا ہے تو مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔
پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انتخابی مہم کے تناظر میں کشیدگی کو ہوا دی۔ ہماری فضائیہ اور بحریہ تو چاہتی تھی کہ انہیں اجازت دی جائے۔ بھارت کی آبدوز جو پیکٹ کھلنے کے 6 ماہ بعد سمندر میں اتاری گئی وہ بھی ہمارے نشانے پر تھی لیکن وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل باجوہ کی کامیابی پالیسی کا کریڈٹ جاتا ہے۔ بھارت کے 9 جب کہ ہمارے 21 میزائل تیار تھے۔ ہماری میزائل ٹیکنالوجی بھارت سے بہت بہتر ہے اور اس کی فضائیہ کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں ہمارے پاس فورتھ جنریشن کے جہاز ہیں۔
سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو بری کرنے کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ میں خود سوچ رہا ہوں کہ اس کے خلاف عالمی عدالت میں جاؤں۔ جب ٹرین کو آگے لگی تھی تومیں خود واہگہ ریلوے اسٹیشن گیا تھا۔ یہ آگ جان بوجھ کر لگائی تھی اور یہ دہشت گردی ہے۔