کامیابیوں کے سفر میں شوہر کا بڑا ہاتھ رہا ہے بشریٰ انصاری

میری خوش قسمتی ہے کہ میرے پرستار شروع سے لے کر آج تک میری پرفارمنس کو پسند کرتے چلے آ رہے ہیں، بشریٰ انصاری


INP August 12, 2013
میری خوش قسمتی ہے کہ میرے پرستار شروع سے لے کر آج تک میری پرفارمنس کو پسند کرتے چلے آ رہے ہیں، بشریٰ انصاری فوٹو : فائل

اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ میری کامیابیوں کے سفر میں میرے شوہر کا بڑا ہاتھ رہا ہے ۔

میری خوش قسمتی ہے کہ میرے پرستار شروع سے لے کر آج تک میری پرفارمنس کو پسند کرتے چلے آ رہے ہیں اور میری کوشش بھی یہی رہی ہے کہ میں بہتر سے بہتر کام کر سکوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے ذاتی طور پر سنجیدہ کردار پسند ہیں لیکن پرستار مجھے ہنسی مذاق والے کردار میں دیکھنا ہی پسند کرتے ہیں اور آج بھی لوگوں کو ایک ٹی وی شو میں میرا بجلی کا کردار یاد ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جتنا زوال فلم انڈسٹری پر آیا ہے اس سے کہیں زیادہ عروج ڈرامہ انڈسٹری کو حاصل ہے ۔

انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ فلم انڈسٹری بھی دوبارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |