پاکستان کی فوج بہت طاقتور ہے اور دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا مہاتیر محمد

پاکستان ایٹمی ہتھیار اور انہیں ہدف تک پہنچانے والے میزائل بھی رکھتا ہے، ملائیشین وزیراعظم


ویب ڈیسک March 28, 2019
پاکستان ایٹمی ہتھیار اور انہیں ہدف تک پہنچانے والے میزائل بھی رکھتا ہےا۔مہاتیر محمد

ملائیشیا کے وزیرِ اعظم مہاتیرمحمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج بہت طاقتور ہے اوردشمن کو کسی بھی جارحیت کی صورت میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایک انٹرویو میں ملائیشیا کے وزیرِ اعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ پاکستانی فوج بہت طاقتور ہے اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں دشمن کو یقینی طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایٹمی ہتھیار اور انہیں ہدف تک پہنچانے والے میزائل بھی رکھتا ہے۔

ڈاکٹر مہاتیر محمد نے کہا کہ پاکستان اب اپنا جنگی طیارہ جے ایف 17 تھنڈر بھی بنا رہا ہے اور حال ہی میں اس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستان ملائیشیا کو یہ طیارے فروخت بھی کرنا چاہتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ پہلے ایک یا دو طیارے لے کر ہمیں ان کی صلاحیت کی آزمائش کرنا ہوگی۔

واضح رہے کہ مہاتیرمحمد چند روز قبل پاکستان کے سہ روزہ سرکاری دورے پر تھے اور 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پر انہوں نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے اسلام آباد میں فوجی پریڈ میں شرکت بھی کی تھی جب کہ اس دوران انہوں نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے میں گہری دلچسپی ظاہر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں