کراچی اسٹاک مارکیٹ بعد از عید خریداری2نفسیاتی حدیں بیک وقت عبور

انڈیکس 201پوائنٹس اضافے سے23438پربند،251کمپنیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں،مارکیٹ سرمایہ46 ارب روپے بلند

انڈیکس 201پوائنٹس اضافے سے23438پربند،251کمپنیوں کی قیمتیں بڑھ گئیں،مارکیٹ سرمایہ46 ارب روپے بلند۔ فوٹو: فائل

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں عید کی تعطیلات کے بعد پہلے روز کاورباری سرگرمیوں میں بھرپور تیزی کا رجحان رہا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 200.80 پوائنٹس اضافے کے نتیجے میں بیک وقت 23300 اور 23400 کی نفسیاتی حدوں کو عبور کر کے 23437.99 پوائنٹس پر بند ہوا، تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کی مالیت 46 ارب27 کروڑ روپے اضافے کے بعد 57 کھرب 59ارب 75کروڑ 73 لاکھ 64ہزار روپے تک پہنچ گئی، کاروباری حجم تعطیلات سے قبل آخری کاروباری روز بدھ کے مقابلے میں42.40 فیصد زائد رہا، پیرکو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ایک موقع پر مارکیٹ 31 پوائنٹس کی مندی کی جانب بھی گئی۔




تاہم بعد ازاں بینکنگ، سیمنٹ، فوڈز، کمیونیکیشن اور دیگر سرگرم سیکٹرز کی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے زبردست خریداری کی جس سے مارکیٹ نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی، 378 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 251کے بھاؤ میں اضافہ اور108کے داموں میں کمی رہی جبکہ 19 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مجموعی طور پر24 کروڑ95 لاکھ17 ہزار410 شیئرز کے سودے ہوئے، سب سے زیادہ تیزی ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 111.21 روپے کے اضافے سے 2335.48 روپے پر بند ہوئی، اسی طرح رفحان میز کے حصص کی سودے بھی 74.95 روپے کی تیزی سے 5199.95 روپے پر بند ہوئے، سب سے زیادہ کمی نیسلے پاک اور جیلیٹ پاک کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔
Load Next Story