اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی بلیک بیری کافرم کی فروخت پرغور

بورڈنے جوائنٹ وینچرز،اسٹریٹجک شراکت ودیگرآپشنزکاجائزہ لینے کیلیے کمیٹی بنا دی


AFP August 12, 2013
بورڈنے جوائنٹ وینچرز،اسٹریٹجک شراکت ودیگرآپشنزکاجائزہ لینے کیلیے کمیٹی بنا دی۔ فوٹو: فائل

اسمارٹ فون بنانے والی کینیڈین کمپنی بلیک بیری فرم کی فروخت سمیت متبادل اسٹریٹجک آپشنز پر غور کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں کمپنی کے بورڈ نے ممکنہ جوائنٹ وینچرز، اسٹریٹجک شراکتوں یا اتحاد، کمپنی کی فروخت اور دیگر ممکنہ ٹرانزیکشنز پر غور کیلیے ایک خصوصی کمیٹی بنا دی ہے جس میں چیف ایگزیکٹو تھورسٹین ہینز، باربرا اسٹیمیسٹ، رچرڈ لینچ شامل ہیں جبکہ اس کے سربراہ ٹموتھی ڈیٹیلز ہونگے۔ واضح رہے کہ بلیک بیری اسمارٹ فون مارکیٹ میں گلوگل اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے اسمارٹ فون میکرز اور ایپل کے آئی فون کے غلبے کے باعث مشکلات کا شکار ہے۔

بلیک بیری سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بورڈ کی تشکیل کردہ کمیٹی نئے بلیک بیری 10 پلیٹ فارم پر مبنی اپنی مصنوعات کے حوالے سے قدر و (مارکیٹ) وسعت بڑھانے کے طریقے تلاش کرے گی۔ کمپنی کے صدر و چیف ایگزیکٹو تھورسٹین ہینز نے کہاکہ ہم بلیک بیری10 کے لیے طویل مدتی مواقع کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارے پاس غیرمعمولی ٹیکنالوجی ہے جو صارفین اختیار کررہے ہیں، ہمارے بیلنس شیٹ مضبوط ہے اور ہم اپنی تبدیلی کے حوالے سے پیشرفت پر خوش ہیں۔



کمیٹی کے سربراہ ٹموتھی ڈیٹیلز نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران انتظامیہ اور بورڈ نے بلیک بیری 10 پلیٹ فارم اور بی ای ایس 10 کو متعارف کرانے، مضبوط مالی پوزیشن بنانے اور صارفین وحصص یافتگان کو طویل مدتی قدر کی فراہمی کے لیے بہترین آپروچ کے جائزے پر توجہ مرکوز رکھی، ہماری ٹیکنالوجی کی مضبوطی و اہمیت کے پیش نظر اور صنعتی و مسابقتی منظرنامے کے ارتکا کے لیے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اسٹریٹجک متبادل آپشنز کے جائزے کا درست وقت ہے۔ بلیک بیری فرم میں سب سے بڑے شیئر ہولڈر فیئرفیکس فنانشل کے چیئرمین وسی ای او پریم واٹسا نے کہاکہ اس عمل میں تنازعات اٹھنے کے خدشات کے باعث وہ بورڈ سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ دوسری طرف آئی ڈی سی کے سروے کے مطابق بلیک بیری کا گلوبل مارکیٹ شیئر دوسری سہ ماہی میں کم ہو کر 3.7 فیصد رہ گیا اور اینڈرائڈ کا 80 فیصد کے قریب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔