کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت جھوٹے الزامات کی آڑ میں سیکورٹی فورسز پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ بند کرے۔


ویب ڈیسک August 12, 2013
قرارداد میں پنجاب اسمبلی کے اراکین نے متفقہ طورپر کنٹرول لائن پر جاری بھارتی جارحیت کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ فوٹو: آن لائن/ فائل

کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔

پنجاب اسمبلی کااجلاس 2 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا تو بلدیاتی مسودہ قانون پر بحث چھیڑدی گئی لیکن وزیر قانون رانا ثنااللہ نے قواعد معطل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کرنے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا۔ قرارداد میں پنجاب اسمبلی کے اراکین نے متفقہ طورپر کنٹرول لائن پر جاری بھارتی جارحیت کی پرزور الفاظ میں مذمت کی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت جھوٹے الزامات کی آڑ میں سیکورٹی فورسز پر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ بند کرے اور عام شہریوں کوجارحیت کا نشانہ بناکرعالمی قوانین کی خلاف ورزی نہ کرے۔ ایوان میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔

پنجاب اسمبلی میں سانحہ بلوچستان میں پولیس کے ڈی آئی جی اوردوسرے افسران کی خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی مذمت بھی کی گئی اور شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنےکےلئےمتفقہ قرارداد منظور کی گئی بعدمیں پنجاب اسمبلی کا اجلاس منگل کی صبح 10 بجے تک ملتوی کردیاگیا۔

عید الفظر کے بعد طلب کئے جانے والے اجلاس میں اراکین کی حاضری کم رہی تاہم بلدیاتی مسودہ قانون پر بحث مسلسل جاری رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔