جہلم میں حوا کی ایک اوربیٹی غیرت کے نام پرقتل

لاش کوقبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو جہلم روانہ کردی گئی

ماڈل تھانہ دینہ میں سفاک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا: فوٹو: فائل

چکوہا میں باپ نے غیرت کے نام پراپنی ہی بیٹی کو قتل کردیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق جہلم میں ماڈل تھانہ دینہ کی حدود چکوہا میں باپ نے غیرت کے نام پراپنی ہی بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ملک رفیق چکوہا کے علاقہ ڈھوک آئمہ کا رہائشی ہے، لاش کو قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو جہلم روانہ کردی گئی۔

پولیس نے ماڈل تھانہ دینہ میں سفاک ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Load Next Story