ہم دونوں میاں بیوی نشے کے عادی تھے بیوی پر تشدد کرنیوالے شوہر کا بیان
وقوعہ کی رات بھی ہم دونوں نے آئس نشہ کیا تھا، شوہر کا بیان
ISLAMABAD:
دوستوں کے سامنے رقص سے انکار پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کو دوست سمیت 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا جب کہ شوہر کا کہنا ہے کہ ہم دونوں میاں بیوی آئس نشے کے عادی تھے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رقص سے انکار کرنے پر بیوی پر بہیمانہ تشدد کرنے والے ملزمان کو لاہور ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت میں پیش کیاگیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شاہد ضیا نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت متاثرہ خاتون اسماء عزیز نے عدالت کے روبرو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس کے شوہر نے دوست کے سامنے رقص نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا، لہٰذا اس ظالم اور درندہ صفت شخص کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دوستوں کے سامنے ڈانس سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد
پولیس نے عدالت میں استدعا کی کہ دونوں ملزمان سے تفتیش اور برآمدگی کے لیے 10 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزموں کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
دوسری جانب پولیس تفتیش کے دوران کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے تحت دونوں میاں بیوی آئس نشے کے عادی نکلے۔ متاثرہ خاتون اسماء کے شوہر ملزم میاں فیصل نے پولیس کو ریکارڈ کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ وقوعہ کی رات میں نے اور میری بیوی نے آئس کا نشہ کیاتھا، نشے کی زیادتی کے باعث ہوش کھو بیٹھے اسلیے نشے میں مجھے نہیں یاد کہ کب میں نے اسماء کے بال کاٹے اور اس پر تشدد کیا۔
واضح رہے کہ تھانہ کاہنہ پولیس نے گزشتہ روز لاہور کے علاقے ڈیفنس سے دوستوں کے سامنے رقص سے انکار کرنے پربیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے شخص کو اس کے دوست سمیت گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ملزمان میں میاں فیصل اور راشد علی شامل ہیں۔ متاثرہ خاتون اسماء عزیز نے اپنے شوہر پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ رقص سے انکار پر شوہر اور اس کے دوستوں نے اسے پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا اورسر کے بال بھی کاٹ دئیے۔