بھارتی کمپنیوں کے حصص خریدنے کی اجازت خوش آئند قرار

دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کو فروغ ملے گا،ایس ایم منیر و دیگر


Business Reporter August 25, 2012
دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کو فروغ ملے گا،ایس ایم منیر و دیگر۔ فوٹو فائل

تجارت وصنعتی حلقوں نے بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی سرمایہ کاروں کو بھارت میں سرمایہ کاری کی اجازت دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے سرمایہ کار ایک دوسرے کے ملکوں میں نہ صرف سرمایہ کاری کریں گے بلکہ پاکستان اور بھارت میں مشترکہ سرمایہ کاری کے نت نئے منصوبے شروع ہونے کے امکانات پیدا ہوجائیں گے۔

کاٹی کے سرپرست اعلیٰ اورانڈوپاک چیمبر آف کامرس کے صدر ایس ایم منیر، کاٹی کے چیئرمین احتشام الدین وائس چیئرمین ہشام رزاق اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین ودیگرنے کہا ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے پاکستانی تاجروں کو بھارتی کمپنیوں کے حصص کی خریداری کے لیے باضابطہ اجازت دینے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف تجارتی روابط بڑھیں گے بلکہ دوستانہ تعلقات میں تیز رفتاری سے فروغ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوصلہ افزا اقدام کے باعث دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری کا حجم بھی تیزی سے بڑھے گا، بھارتی حکومت کے ایک اور اقدام جس میں سافٹا کی فہرست میں264اشیا کے ٹیرف میں 30فیصد کمی کی گئی ہے نہایت خوش آئند ہے۔ ایس ایم منیرکہا ہے کہ وہ مختلف موقع پر پاک بھارت تجارتی مذاکرات اور سارک چیمبر کے اجلاس میں ان دونوں اقدامات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں