سنی ایکشن کمیٹی کا آج سے دھرنے دینے کا اعلان

اہلسنت والجماعت کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں،عاصم علی شاہ


Numainda Express August 13, 2013
سنی ایکشن کمیٹی کے رہنما سید عاصم شاہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ فوٹو: شاہدعلی / ایکسپریس

سنی ایکشن کمیٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات سیدعاصم علی شاہ نے نوابشاہ میں اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات کے اندراج، خواتین اور بچوں پر تشدد کرکے انھیں گرفتار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے آج (منگل) حیدرآباد ٹول پلازہ سپرہائی وے اور ٹھیری بائی پاس سکھر پر دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے اورکہا ہے کہ یہ دھرنے اس وقت تک جاری رہیں گے ۔

جب تک ہمارے مطالبات منظورنہیں کرلیے جاتے۔ نجم الدین مجاہد، مولانا عبدالصمد حیدری، مولانا عبد اﷲ سندھی ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوابشاہ میں جماعت اہلسنت کے رہنما مولانا یعقوب قادری کے قتل کے بعد ایس ایس پی نوابشاہ جاوید جسکانی، ڈی ایس پی اعجاز ترین اور ایس ایچ او اے سیکشن اقبال وسان نے اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔



پولیس نے صوبائی رہنما محمد حنیف عثمانی کے گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جوپورے سندھ کے حالات خراب کرنے کی سازش ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیاکہ مولانا محمد یعقوب قادری کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔ انھوں نے اہلسنت والجماعت سندھ کے امیر غازی سید پریل شاہ بخاری کے گھر پر حملے کی بھی مذمت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔